23 نومبر، 2024، 3:58 PM

فوجداری عدالت کا اسرائیلی حکام کے خلاف فیصلہ اہم لیکن نا کافی ہے، جیوش وائس گروپ

فوجداری عدالت کا اسرائیلی حکام کے خلاف فیصلہ اہم لیکن نا کافی ہے، جیوش وائس گروپ

امریکی یہودیوں کے ایک گروپ نے صہیونی رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے حکم کے رد عمل میں اسے ایک اہم لیکن ناکافی اقدام قرار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، قطر کے الجزیرہ ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ میں مقیم جیوش وائس گروپ  نے خبردار کیا ہے کہ نیتن یاہو اور اسرائیل کے سابق وزیر جنگ گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہریوں کے قتل عام کو نہیں روک پائیں گے۔ 

اس گروہ کی جانب سے کہا گیا کہ اگرچہ ہیگ کی عدالت کا فیصلہ بہت تاخیر سے جاری کیا گیا، تاہم یہ ایک سنجیدہ قدم ہے لیکن جرائم کی روک تھام کے لئے کافی نہیں۔

جمعرات کو بین الاقوامی فوجداری عدالت نے نیتن یاہو اور گیلنٹ کے خلاف جنگی جارحیت، انسانیت کے خلاف جرائم، اور بھوک (غزہ کے لوگوں کو بھوکا مارنے) کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے الزام میں ان کےگرفتاری کے وارنٹ جاری کئے۔
 

News ID 1928323

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha